ابنا: ‘‘ارنا’’ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ممتاز پاکستانی تجزیہ نگار جمشید ایازخان کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کی ایک بڑی مسلم طاقت ہے اور عالمی سیاست میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے کہا کہ ایران کی ترقی کا کریڈٹ اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی ؒ کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی قوم کو صحیح راستہ دکھایا۔ایاز خان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک آزاد خارجہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔انہوں نے زود دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک پُرامن ملک ہے جسے الگ تھلگ نہیں کیا جاسکتا اور دنیا کا ایک اہم ملک ہونے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد کرنے میں ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے۔پاکستانی سیاسی ماہر نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مسلم امہ کی قیادت کرنی چاہئے ۔ایاز خان کا مزید کنا تھا کہ ایران خطے م یں ایک کلیدی حثیت رکھتا ہے اور علاقے کے مسائل کو ایران کی حمایت کے بغیر مستقل طور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510611
پاکستان کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور اسے الگ تھلگ کرنے کی تمام صہیونی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔